January 21, 2018 Intersting and Weird

موت کے 10 دن بعد حاملہ خاتون نے ’بچے‘ کو جنم دے دیا

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے ہاں مردہ بچوں کی پیدائش کے واقعات تو رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں گزشتہ روز ایک مردہ خاتون کے اپنی موت کے 10دن بعد بچے کو جنم دینے کی خبر نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ جنوبی افریقن صوبے کیپ کے قصبے مٹھیسی میں پیش آیا جہاں 33سالہ نومویلیسو نوماسونتو نامی حاملہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔ نومویلیسو نے کچھ روز قبل سانس میں شدید تکلیف کی شکایت کی جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔

نومویلیسو کے لواحقین نے اس کی میت آخری رسومات کا انتظام کرنے والی ایک فرم کے سپرد کر دی۔ خاتون کی موت کے 10روز تک مردہ خانے پڑی رہی اور جب فرم کے ملازمین اسے دفن کرنے کے لیے لے گئے تو گورکن نے خاتون کی ٹانگوں کے درمیان بچے کی موجودگی کا حیران کن انکشاف کر دیا، جس پر اس کی میت ایک بار پھر ہسپتال لیجائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو پوری طرح خاتون کے جسم سے باہر نکالا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”بچے کی نشوونما ابھی پوری طرح نہیں ہو پائی تھی۔ ممکنہ طور پر ماں کی موت کے بعد اس کے پٹھے ڈھیلے پڑنے اورجسم میں جمع ہونے والے بیکٹیریا اور گیسوں کے دباﺅ کی وجہ سے بچہ اس کے جسم سے باہر آیا۔“

Like Our Facebook Page

Latest News