February 22, 2018-Sports News

پاکستان سپر لیگ(3) کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ،آج پہلا میچ کن 2ٹیموں کے درمیان کس وقت کھیلا جائیگا،جانئے

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ آج جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا ٗدفاعی چمپئن پشاور زلمی ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے مدِ مقابل ہوگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔میچ سے پہلے پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں ملککے معروف گلوکار علی ظفر،شہزاد رائے اور عابدہ پروین بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دبئی میں کھیلا جائیگاجس

میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطان مد مقابل ہوں گے۔ایونٹ میں ٹرافی کے ونرکا فیصلہ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

Like Our Facebook Page

Latest News