February 21, 2018-Sports News

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کیلئے انتہائی بری خبر آگئی ہے ۔لاہور قلندرز کے آسٹریلیوی جارح مزاج بلے باز کرس لین نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل کے دوران گیند روکتے ہوئے دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ہیں جہاں انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال ان کی انجری کے بارے میں مزید کو ئی اطلاع سامنے نہیں ہے تاہم ان کی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News