January 20, 2018.Special-Features

پہلے اپنی یہ حرام چیز تو ٹھیک کرو‘ نیوزی لینڈ کا یہ معروف کھلاڑی قبول اسلام کے بعد عمرہ کرنے پہنچ گیا، لیکن حرم شریف سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو مسلمان تعریف کرنے کی بجائے اُلٹا اس پر ٹوٹ پڑے کیونکہ۔۔۔

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے معروف رگبی پلیئر سونی بل ویلیمز اپنے کیریئر کے دوران شراب نوشی اور دیگر ایسے منفی حوالوں سے عالمی میڈیا کی نظروں میں رہے لیکن 2008ءمیں ان کی زندگی میں ایک تبدیلی آئی اور وہ دائرہ¿ اسلام میں داخل ہو گئے۔ مسلمان ہونے کے بعد گزشتہ دنوں وہ اپنا پہلا عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ایک تصویر بنائی اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی، لیکن یہ تصویر دیکھنے والے ان پر ٹوٹ پڑے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ ان کے بازو پر بنا ہوا ٹیٹو تھا۔ صارفین کی اکثریت نے ان کے نومسلم ہونے کے پہلو سے پہلوتہی کرتے ہوئے ٹیٹو کے باعث ان پر تنقید شروع کر دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”پہلے اپنا ٹیٹو تو ٹھیک کر لو، یہ حلال نہیں ہے۔“ کئی صارفین خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کرفوٹوگرافی کے جائز اور ناجائز ہونے پر بحث کرتے رہے۔ تاہم بعض صارفین سونی ویلیمز کے دفاع میں بھی سامنے آئے اورانہوں نے دیگرکو یاد دلایا کہ ”سونی کے بازو پر موجود ٹیٹو اس وقت کا ہے جب وہ مسلمان نہیں تھے۔ لہٰذا آپ لوگ سونی کے اچھے عمل کو نظرانداز کرکے معمولی چیز پر تنقید مت کریں۔“

Like Our Facebook Page

Latest News