February 12, 2018=National News

این اے 154ضمنی انتخاب ، پہلا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آ گیا، پی ٹی آئی آگے ن لیگ پیچھے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ترین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ دوسرے پر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ترین نے 1988 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار 1590 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ ان کاامیدوار صرف 43 ووٹ لینے میں ہی کامیاب ہو اہے ۔۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار وں نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔

یادرہے کہ یہ حلقہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہواتھا اور بلا تعطل شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی ، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔
حلقے سے تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News