February 21, 2018=National News

بشری بی بی کے سابق شوہر نے بھی خاموشی توڑ دی! عمران خان اور بشری بی بی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سے متعلق سابق شوہر خاور مانیکا کا اہم ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں‘ عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور

بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سے متعلق سابق شوہر خاور مانیکا کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خود سے اور اپنی سابق اہلیہ سے منسوب باتوں کو مسترد کرتا ہوں، مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے۔ میں نے سابق اہلیہ بشریٰ جیسی نیک اور پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی اور ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔خاور مانیکا نے مزید کہا کہ عمران خان جیسا بھلا آدمی نہیں دیکھا اللہ اسے صحت اور زندگی دے وہ ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News