February 21, 2018=National News

اچھے کام کی تعریف ،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے معروف شخصیت کوایک لاکھ روپے کا انعام دیدیا،چیک پہنچادیاگیا

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی کے جناح اسپتال میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا چیک جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو موصول ہوگیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ذاتی اکاوٹنس سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا ہے جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتہ کی دوپہر جناح اسپتال کے اچانک دورے کےدوران ایمرجنسی، نیوروسرجری، آئی سی یو، اور ریڈیالوجی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا تھا اوروہاں فراہم کی

جانے والی علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناح اسپتال انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی جانب سے انعام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو فون پرمبارکباد دی ۔ سید ناصر شاہ نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سے مالی تعاون جاری رکھے گی اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔

Like Our Facebook Page

Latest News