January 25, 2018=National News

قاتل عمران سے متعلق شاہد مسعود کا مزید دھماکہ خیز انکشافات ، پیر کو کیا کرنے جارہے ہیں،سب کو بے چینی سے انتظار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعودنے سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے 37بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی ہیں اورکہا اگلی سماعت پر مزید اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر ملزم عمران کے 37 اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ یہ وہ اکاؤنٹس ہیں جو پاکستان میں موجود ہیں

اور ان میں سے کئی فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران علیایک متشدد چائلڈ پورنو گرافی انٹرنیشنل مافیا کا ممبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کیس کی اگلی سماعت ہے، پوری کوشش کروں گا کہ اگلی سماعت پر عمران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردوں کیونکہ ملزم عمران کے نام سے بیرون ملک 20 سے 25 اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزیدکہنا تھا کہ ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس میں بہت زیادہ پیسے ہیں اور ایک اکاؤنٹ کے بارے تو شبہ ہے کہ اس میں سے 16 لاکھ یورو کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ عمران مستری ہے ، انہوں نے کہا کہ میں بیرون ممالک تھا تو وہاں بھی یہ کیس ڈسکس ہوتا رہا اور میں شہباز شریف کے موقف کا انتظار کر رہا تھا، میں چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ یہ آدمی مستری بھی نہیں ہے اور یہ آدمی ذہنی مریض بھی نہیں ہے یہ ایک بین الاقوامی مافیا کا انتہائی فعال رکن ہے جس کو پاکستان کی اعلیٰ اور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور اس آدمی کے کم از کم 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، جس میں اکثریت فارن اکاؤنٹس کی ہے، ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ڈالرز، یورز اور پاؤنڈز کی ٹرانزیکشن کی جاتی ہے اور یہ کروڑوں اربوں کا کھیل ہے، یہ جن بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اس کی مکمل تحقیقات کریں،انہوں نے کہا کہ میں جو بات کررہا ہوں وہ انتہائی ذمہ داری سے کر رہا ہوں اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، نہ تو یہ پاگل ہے اور نہ یہ بے وقوف آدمی ہے اس کو اہم سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے اور یہ شخص چائلڈ پورنو گرافی کے لیے کام کرتا ہے، بدقسمتی کے ساتھ یورپ ، ایسٹرن یورپ اور باہر کی دنیا میں کچھ پاگل یا ذہنی مریض قسم کی شخصیات ہیں جب وہ نشے میں ہوتی ہیں یا اس قسم کی کیفیت میں ہوتی ہیں تو وہ انٹرنیٹ پر لائیو مناظر دیکھتے ہیں جس میں بچوں پر تشدد ہوتے ہیں،

Like Our Facebook Page

Latest News