January 25, 2018=National News

شاہد مسعودسپریم کورٹ میں پیش!زینب کے قاتل عمران کو کس کس کی پشت پناہی حاصل ہے،نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں کئے گئے انکشافات کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن شاہد مسعود سپریم کورٹ میں پیش، زینب سمیت10 بچیوں کے قاتل عمران کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے ،نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے شاہد مسعود کے انکشافات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کو ذاتی حیثیت میں طب کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے ان کے بیانات سے متعلق استفسار کیاتو شاہد مسعودنے بتایا کہ زینب کا قاتل ملزم عمران عالمی مافیا کا ایک متحرک رکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران کو اعلیٰ شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 37 بنک اکاؤنٹس کی فہرست بھی پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران کو جن شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ان کا نام چٹ پر لکھ کر دیں۔جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دو شخصیات کا نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے ملزم کی سکیورٹی سخت کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ملزم عمران کی سکیورٹی بہت اہم ہے۔ ہم سچ تلاش کر کے دم لیں گے۔واضح رہے کہہ گزشتہ رات نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا تھا کہ سات سالہ زینب کا قاتل عمران نہ ہی مستری ہے اور نہ ہی وہ کوئی ذہنی مریض ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ عمران مستری ہے ، انہوں نے کہا کہ میں بیرون ممالک تھا تو وہاں بھی یہ کیس ڈسکس ہوتا رہا اور میں شہباز شریف کے موقف کا انتظار کر رہا تھا، میں چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ یہ آدمی مستری بھی نہیں ہے اور یہ آدمی ذہنی مریض بھی نہیں ہے یہ ایک بین الاقوامی مافیا کا انتہائی فعال رکن ہے جس کو پاکستان کی اعلیٰ اور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے .
اور اس آدمی کے کم از کم 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، جس میں اکثریت فارن اکاؤنٹس کی ہے، ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ڈالرز، یورز اور پاؤنڈز کی ٹرانزیکشن کی جاتی ہے اور یہ کروڑوں اربوں کا کھیل ہے، یہ جن بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اس کی مکمل تحقیقات کریں، انہوں نے کہا کہ میں جو بات کررہا ہوں وہ انتہائی ذمہ داری سے کر رہا ہوں اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، نہ تو یہ پاگل ہے اور نہ یہ بے وقوف آدمی ہے اس کو اہم سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے

Like Our Facebook Page

Latest News