January 24, 2018=National News

اورکزئی ایجنسی ، گھر پر ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق

امریکہ نے صبح صبح اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستان کی سالمیت پر حملہ کردیا۔ امریکہ کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے علاقے اسپن ٹن میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے گھر پر 2 میزائل داغے ہیں۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News