January 23, 2018=National News

تصدیق کردی گئی،قصور میں معصوم زینب کو نشانہ بنانے والا قاتل گرفتار،شہبازشریف کی پریس کانفرنس، درندے کو سزا دینے کیلئے بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)قصور میں معصوم زینب کو نشانہ بنانے والا قاتل گرفتار،شہبازشریف کی پریس کانفرنس، بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ درندہ جس نے یہ سفاکانہ کام کیا اسے کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا ، شہبازشریف نے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو میں اس بھیڑیئے کو چوک پر لٹکاکر پھانسی دینا چاہوں گا، لیکن میں قانون کاتابع ہوں ہم سب قانون کے تابع ہیں اور قانون کے تحت میں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کروںگا کہ اس بھیڑیئے کو سخت سے سخت سزادی جائے، انہوں نے کہا کہ اس کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا، ہم ایک لمحے کے لئے بھی چین سے نہیں بیٹھیںگے جب تک کہ اس درندے کے خلاف کیس اختتام تک نہیں پہنچتا، اور اگر قانون نے اجازت دی تو قوم کی خواہش اور حاجی صاحب کے مطالبے کے مطابق اس کو چوراہے پر پھانسی دی جائے گی لیکن ہم قانون کے حکم کے تابع ہیں اگر قانون نے اجازت دی تو اس شخص کو ایسے ہی سزا دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایسے گھناﺅنے واقعات میں کمی لانے کے لئے اس مجرم کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے قانون میں بھی تبدیلی لانی پڑی تو ہمیں یہ تبدیلی لانا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کی زندگی کا ابھی آغاز تھا اور اسے مسل دیاگیا ایسے ظالم کو کچل دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کروایاگیا اور اب سوفیصد کنفرم ہوچکاہے کہ اصل درندہ یہ ہی ہے اور اب یہ تصدیق ہوچکی ہے ۔انہوں نے قاتل کو گرفتارکرنے پر تمام تحقیقاتی اداروں کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا۔‎

Like Our Facebook Page

Latest News