January 23, 2018=National News

زینب کا قاتل تو پکڑا گیا،عاصمہ کا قاتل کب پکڑاجائے گا؟صحافی کے سوال پر عمران خان مشتعل، ایسا جواب دے دیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے ہیں جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مشکل میں پھنستے ہی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت ہلاکت

اور قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے اور تمام صوبوں میں پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے اپنے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا۔ عمران خان سے نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ زینب کا قاتل تو پکڑا گیا ہے ،معصوم عاصمہ کا قاتل کب پکڑاجائے گا؟،عاصمہ سے متعلق سوال پر عمران خان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صحافی کو کھری کھری سنادیں،انہوں نے صحافی پر الزام لگایا کہ مجھے پتہ ہے کہ تمہیں میر شکیل نے کہا ہے کہ الٹے سیدھے سوال کرو۔عمران خان نے عاصمہ سے متعلق سوال کاجواب نہیں دیا،قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میںختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، ختم نبوت کے معاملے کو عوام کو بھولنے نہیں دیں گے، بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی، نواز شریف عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے شریف خاندان کو پکڑا ہے اور اسے سزا ہونے جارہی ہے، اسی لیے نواز شریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سزا سے بچ جائیں کیونکہ اگر انہیں سزا ہوگئی تو بیرون ملکان کی اربوں ڈالر کی جائیداد منجمد ہوجائے گی۔عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے انتشار بڑھے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ واپس لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعلی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا دھیلا کتنے سو ارب روپے کا ہے جس کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی، ہم پنجاب میں کرپشن کا ڈیٹا خود اکٹھا کریں گے، شہباز شریف نےخیبرپختون خوا میں پولیس کو برا بھلا کہا تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔قبل ازیں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ کمیٹی نے پارٹی کی رکنیت سازی مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Like Our Facebook Page

Latest News