February 21, 2018=National News

ججز کے اختیارات کوچیلنج کیا گیا تومخالفت کریں گے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پہلے ہی کہاتھا کہ مارچ سے قبل بڑے فیصلے آئیں گے،ججز کے اختیارات کوچیلنج کیاگیاتومخالفت کریں گے،شہبازشریف پارٹی صدربن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے پرویز مشرف کوبھی دھوکہ دیا۔

شریف برادران نے شرافت کاروپ دھا را ہواہے۔سپریم کورٹ کافیصلہ سیاسی نہیں قانونی ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے صفائی کاپوراموقع دیا۔چوروں کوموجودہ نظام سے باہرکرنا چاہیے۔شیخ رشید نے خبردار کیاکہ ججز کے اختیارات کوچیلنج کیاگیاتومخالفت کریں گے۔ججزقابل احترام ہیں جمہوریت کربرقراررکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پارٹی صدربن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں۔نوازشریف اپنے بھائی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News