February 21, 2018=National News

پنجاب کمپنیز سکینڈل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

  پنجاب کمپنیز سکینڈل کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے باعث گرفتار کیا گیا ہے اور یہ گرفتاری لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ دفتر سے عمل میں لائی گئی۔ 
واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کو نیب لاہور نے دو مرتبہ طلب کیا تو وہ پیش ہو گئے مگر تیسری مرتبہ طلب کرنے پر وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب نے آرڈیننس کے شیڈول 2 کے مطابق کارروائی کرنے کا کہا تھا اور آج انہیں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر کے نیب دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

سینئر صحافی ارشد شریف نے احد چیمہ کی گرفتاری پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اس کیس کے تانے بانے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملیں گے کیونکہ یہ شہباز شریف کے فرنٹ مین سمجھے جاتے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News