February 21, 2018=National News

مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی: شہباز شریف

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی۔ مشرف سے کہا تھا آپ کی آفر کا شکریہ مگرنظام کے تحت آفر قبول کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ اتھارٹی اور نادرا میں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرویزمشرف سے متعلق بات کو سینے میں رازرکھا ہوا ہے ،بات ریکارڈ پر آئی ہے تو بتاتا ہوں کہ سابق صدر نے انہیں وزارت عظمیٰ کی آفر کی تھی۔میں نے مشرف سے کہا کہ آپ کی آفر کا شکریہ مگر نظام کے تحت آفر قبول کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے،ہرادارہ دائرہ اختیارمیں رہ کرکام کرے،ان کا کہناتھا کہ میر ی کوشش رہی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات خوشگوار رہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں نے پرویزمشرف سے نوازشریف کی میٹنگ کرانے کاکہا،تو سابق صدر نے میٹنگ پرحامی بھری، پرویزمشرف نے کہاکہ سری لنکاسے واپس آو¿ں گاتومیٹنگ کرادینا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشرف سے عمران خان اور چودھری نثارکو آفرکا کہا توسابق صدر نے عمران خان اور چودھری نثار کو وزیراعظم کی آفر سے انکار کیا ۔

Like Our Facebook Page

Latest News