February 21, 2018=National News

عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے ہم سب کو عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر نکلنا چاہئیے،ارشاد بھٹی

معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ  عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے ہم سب  کو بھی سڑکوں پر آنا چاہئیے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ایک پروگرام کے دورا ن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پارلیمنٹ کو سپریم کہنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ بھی وہی کر رہے ہیں جو انہیں نواز شریف کی طرف سے کہا جا رہا ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا یہ لوگ جو کر رہے ہیں وہ صرف عمران خان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا اور 22کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔اور عدلیہ کو تباہ کرنے کے خلاف اگر عمران خان سڑکوں پر آتے ہیں تو ہم سب کو بھی عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر نکلنا چاہئیے۔ارشاد بھٹی نے کہا مجھے اپنے وزیر اعظم کے بیان پر افسوس ہوا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پارلیمٹ سپریم ہے۔لیکن وزیر اعظم یہ بات بھول گئے ہیں کہ خالی باتیں کرنے سے پارلیمنٹ سپریم نہیں ہو جاتی بلکہ پارلیمنٹ کردار سے سپریم ہوتی ہے۔
اور اپنی کاردگردگی سے سپریم ہوتی ہے۔اور یہی وہ پارلیمنٹ ہے جس میں نواز شریف نے کھڑے ہو کر جھوٹ بولے۔اور یہی وہ پارلیمنٹ جو پانامہ کو ہینڈل نہیں کر سکے۔اور یہ کا م عدالتوں نے کیا۔اور نواز شریف تو چھ چھ مہینے پارلیمنٹ میں نہیں آتے تھے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال میں کوئی چار کام بتا دیں تو پارلیمنٹ نے ملک کے لئے کئے ہوں۔پھر کیسے وزیر اعظم پاکستان پارلیمنٹ کو سپریم کہہ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یہ بیان دیا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News