February 21, 2018=National News

نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔لیکن وزارت داخلہ نے نیب کو خط کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے۔لیکن اب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور لندن جانے کے لئے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔زرائع کے مطابق نواز شریف نیب ریفرنس کی سماعت سے ایک روز قبل پاکستان واپس آ جائیں گے۔یاد رہے کہ اس وقت نواز شریف کی اہلیہ لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News