February 21, 2018=National News

عمران خان نے وراثت میں ملنے والی پونے پانچ کروڑ کی رقم شوکت خانم کو عطیہ کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وراثت میں ملنے والی پونے پانچ کروڑ کی رقم شوکت خانم کو عطیہ کر دی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مخالف دوبارہ پیدا ہو کر بھی عمرا ن خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مجھے ذاتی زرائع سے پتہ چلا ہے کہ عمران خان کو خاندان کی زمین میں سے حصہ آیا۔

عمران خان کو وراثت سے پونے پانچ کروڑ کی قیمت ملی جو انہوں نے شوکت خانم میں دے دی۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ آفرین ہے عمران خان پر کہ اس نے اتنی بڑی حلال کی رقم شوکت خانم میں دے دی۔حالانکہ عمران خان کی ماہانہ آمدنی چند لاکھ روپے ہے۔اور ہم ایسے لوگوں کو سلام کرتے ہیں ۔کیونکہ عمران خان نے ایک پیشہ اپنے پاس نہیں رکھا اور سارا کا سار شوکت خانم کو دے دیا۔اور ایک وہ لوگ ہیں جو ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر بھیج دیتے ہیں۔لیکن عمران خان اپنا پیسہ بھی شوکت خانم پر لگا دیتے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News