February 21, 2018=National News

تحریک انصاف کا پاکستانی افواج سعودی عرب بھیجنے پر شدید تحفظات کا اظہار

 پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے پاکستانی افواج سعودی عرب بھجوانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزارت دفاع سے فوج کی موجودگی اور ان کے کاموں کے حوالے س بریفنگ بھی مانگ لی ہم نے فوج صرف مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے فراہم کرنا تھی نہ کہ کسی جنگ کیلئے منگل کو نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کل سینٹ میں ڈیفنس منسٹر نے بتایا کہ ہے انہوں نے سعودی عرب میں ایک ہزار فوجی بھیجے ہیں اور جو گزشتہ اجلاسوں میں فیصلے کئے تھے وہ ان کو بلڈوز کیا گیا ہے ہمیں شک ہے کہ ہماری فوج یمن کی جنگ کا حصہ بنے گی ہماری فوج کیوں سعودی عرب گئی وفاقی وزیر بتائیں کہ وہ ایوان کو اعتماد میں کیوں نہیں لینا چاہ رہے ہیں سعودیہ کے ساتھ بھی معاہدہ ہے ہم صرف مذہبی جگہوں کے لئے فوج بھیجیں گے لیکن ان کی جنگ کیلئے نہیں بھیجیں گے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ میں آج ہی وزارت دفاع کو خط لکھتا ہوں کہ وہ ایوان کو اعتماد میں لیں اور تمام صورتحال بارے ایوان زیریں کے اراکین کو آگاہ کریں ۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News