January 21, 2018. International News

پاکستان نے کتنی بڑی تعداد میں بھارتی فوجی مار ڈالے،بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے دعویٰ کردیا،پاکستان میں گھس کر بدلہ لینے کی دھمکی

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کرسکتی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے لکھنؤ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا ٗ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلے پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میںداخل ہوکر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔راج ناتھ

نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں، بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کرسکتی ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News