January 21, 2018. International News

بھارت کا جوہری میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ ، 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ صرف 2 منٹ میں طے کیا

بھارت نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت سے لیس تیز ترین میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، تجربے کے دوران ایٹمی میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ صرف 2 منٹ میں طے کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے اڈیشہ کے عبدالکلام جزائر سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع کے مطابق جوہری صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کو عبدالکلام جزائر سے فائرکیا گیا جو اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جا کر گرا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی ، نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ اس میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 2 منٹ میں طے کرلیا، یہ جوہری مواد لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی آر ڈی او کی طرف سے بھارت میں ہی تیار کیے گئے اگنی 5 میزائل کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی دو میٹر اور وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔ یہ ایک ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والا اگنی 5 بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News