February 22, 2018, international News

’ہم حملہ کرکے تل ابیب کو ریزہ ریزہ کردیں گے اگر اسرائیل نے۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک نے اسرائیل کو واضح ترین وارننگ دے دی، خطرہ انتہائی شدید ہوگیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیڑھ ہفتہ قبل ایران کا ایک ڈرون طیارہ شام سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا جسے اسرائیلی فوج نے مار گرایا اور اس کا جواب دینے کے لیے ایف 16جنگی طیاروں سے شام میں مبینہ ایرانی فوجی اڈوں پر بمباری کر دی، جنہوں نے حملے کے لیے آنے والا ایک ایف 16مار گرایا تھا۔ اب ایران نے اس معاملے پر اسرائیل کو ایسی سنگین وارننگ دے دی ہے کہ خطے کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر اب اسرائیل نے کوئی ہلکا سا غیردانشمندانہ قدم اٹھایا تو ایران اس پر حملہ کر دے گا۔ تل ابیب پر بمباری کرکے اسے زمین بوس کردیا جائے گا اور نیتن یاہو کو قتل کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے کے واقعے کے بعد نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”اگر ایران نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ روکی تو ہم براہ راست اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔“اسرائیلی وزیراعظم نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں ڈرون طیارے کا ایک ٹکڑا دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”یہ اس ایرانی ڈرون کا ٹکڑ اہے جو اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا۔ چنانچہ اب اگر ضروری ہوا تو ہم نہ صرف ایران کے پراکسی لڑاکا گروپوں کے خلاف بلکہ خود ایران کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔“اس کے جواب میں ایران کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار محسن رضائی نے کہا ہے کہ ”نیتن یاہو نے انتہائی غیردانشمندانہ الفاظ استعمال کیے۔ اگر انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کی جرا¿ت کی تو ہم تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے اور نیتن یاہو کو بھی بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔“

Like Our Facebook Page

Latest News