February 21, 2018, international News

اسرائیلی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،لبنان

لبنان کی مسلح افواج نے اسرائیل کی طرف سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹرپر پوسٹ ایک بیان میں لبنانی فوج نے واضح کیا ہے کہ اگراسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے نتائج کی پرواہ کئے بغیرہم دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔لبنانی فوج کے سربراہ جنرل العماد جوزف عون نے کہا کہ وہ اسرائیلکی طف سے لبنان کی خود مختاری پرحملوں کی کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت اپنے قومی اقتصادی وسائل پر اسرائیلی دست درازی کی کوششوں کوپہلے مسترد کرچکی ہے۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News