February 27, 2018, international News

بڑے عرب اسلامی ملک کے بادشاہ بھارت پہنچ گئے تاکہ۔۔۔ پاکستانیوں کے لئے تشویشناک خبر آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین آج تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں جمعرات کے روز ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو گی جس میں دفاع، سکیورٹی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ بن الحسین کا دورہ¿ بھارت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اردن کی پوزیشن 1970ءسے لے کر اب تک انتہائی غیرجانبدارانہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ دورہ بھارت میں مبینہ ’اسلامی شدت پسندی‘ کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گا۔ اس سلسلے میں نئی دہلی کے انڈیا اسلامک سنٹر میں ’آگہی اور جدت پسندی کا فروغ‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شاہ عبداللہ اسلام میں میانہ روی کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ان کی یہ تقریر بھارت کی داخلی سکیورٹی کے لیے بہت اہم ہو گی۔شاہ عبداللہ کی مدد سے بھارت اردن کے ساتھ مضبوط سکیورٹی تعلقات قائم کر سکتا ہے اور اس کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اپنے قدم جما سکتا ہے جس سے اسے جزائر غرب الہند اور بحیرہ احمر تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News