February 26, 2018, international News

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا دورہ بھارت،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی خراب تر ہو گئے ،کینیڈا نے بھارت پر’’ایٹمی چوری‘‘ کا الزام بھی عائد کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسی سربراہ مملکت کا دورہ کسی ملک سے اس کے تعلقات بہتر کرتا ہے لیکن کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے کینیڈا سے تعلقات تب سے خراب ہیں جب کینیڈا نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایٹمی مواد کو پرامن مقاصد کے لیے خریدنے کا کہہ کر اسے ایٹم بم بنانے میں استعمال کر رہا

ے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے میں ان کا استقبال نہیں کیا، ٹروڈو اپنے چھ وزراء کے ساتھ بھارت آئے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News