February 25, 2018, international News

پاکستان کو سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، جنرل بین راوت

بھارتی آرمی چیف جنرل بین راوت نے دھمکی دی ہے کہ ہمسایہ مکل پاکستان کو جموں میں سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی جلد یا بدیر قیمت چکانا ہو گی جبکہ ہمارے پاس جوابی کارروائی کے لئے سرجیکل سٹرائیک سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔ بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس کا اسے صرف اسی صورت میں جواب دیا جا سکتا ہے تاہم ہمارے پاس متعدد آپشن موجود ہیں جن میں سرجیکل سٹرائیکس بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ان آپشنز کو افشا نہیں کریں گے جو کہ فورسز اختیار کر سکتی ہیں۔۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News