January 14, 2018-Healths

ہائی بلڈ پریشر سے بچائو کیلئے ،سبز الائچی،ادرک، تلسی، دار چینی اورلہسن کا استعمال انتہائی مفید ہے ،حکماء

لاہور (ا ین این آئی)عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 40فیصد لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے اور اس سے بچائو کیلئے سبز الائچی،ادرک، تلسی، دار چینی اورلہسن کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد احمد ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم مبشر ندیم ، حکیم حفیظ الرحمن ایبٹ آبادی اور حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر نے ہائی بلڈ پریشراور احتیاطی تدابیرکے موضوع پر مطب عبداللہ نزد القدس ہیلتھ سینٹر

پریس بازار ٹائون شپ لاہور میں منعقدہ طبی مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ،تلسی کے پتے خون کو پتلا کرنے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں یہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں اور اگر انہیں کھانے میں استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی مفید ہیں۔،سبز الائچی صحت کے لیے کئی طریقوں سے مفید ہے یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی بے انتہا فائدہ مند ہے اس کے لگاتاراستعمال سے منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

Like Our Facebook Page

Latest News