December 29, 2017-Health

اگر آپ کو لوبیا میں چھپے فوائد معلوم ہو جائیں تو آپ آج کے بعد اسے سونے کے بھائو خرید کر بھی استعمال کریں ۔۔ کچھ حیران کن فوائد جان لیں‎

لندن(نیو زڈیسک)سبزیوں سے انسانی صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں ۔ جن میں لوبیا کا روز مرہ کی خوراک میں استعمال مزید حیرت انگیز فوائد ہیں ۔بلڈ پریشر:
مختلف ریسرچز سے ثابت ہوا کہ لوبیا کو غذا میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ لوبیا کھانے سے سسٹولک ( اوپر) اور ڈیاسٹولک (نیچے) کا بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

بڑھاپے کو دور کرے:
لوبیا میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور یوں عمررسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ:
جسم میں فری ریڈیکلزسے دماغ، جسم کےدفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔ چھوٹی سبز اور بڑی سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News