January 24, 2018-Healths

لیموں کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا، صبح سویرے ایک گلاس میں ڈالیں اور۔۔۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں کے کئی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے جو بہت سوں کو معلوم نہیں ہو گا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق صبح سویرے نہار منہ ایک گلاس پانی میں لیموں ڈال کر پینا بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ روزانہ نہار منہ لیموں پانی پینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور نظام انہضام کو تقویت ملتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس سے قبض اور پیٹ کی گیس وغیرہ جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے اور دن بھر انسان کا موڈ انتہائی خوش گوار رہتا ہے۔ 

لیموں میں ایک کیمیکل کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جس کا نام Naringeninہے۔ یہ جگر کی گرمی اور سوزش کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔اس میں Eriocitrinبھی پایا جاتا ہے جو جگر کو تکسیدی دباﺅ (Oxidative Stress)سے بچاتا ہے۔مزید لیموں میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور اس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار چہرے کو چھائیوں اورکیل مہاسوں سے محفوظ رکھتی ہے اور انسان کی جلد صاف اور ملائم رہتی ہے۔لیموں کا استعمال منہ کی بدبو ختم کرنے کے لیے بھی بہترین ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News