May 14, 2018, Sports News

قومی ٹیم کی جرسی میں سبز رنگ غائب،وسیم اکرم کی نشاندہی کے بعد پی سی بی میدا ن میں آگیا

قو می ٹیم کے لیجنڈ وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ روزگرین شرٹس کی کٹ میں سبز رنگ کی پٹی نہ ہونے کی نشاندہی پر بالاآخر پی سی بی نے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ گرین شرٹس کی آفیشل جرسی میں سبز رنگ کی لائن کہاں گئی یہ ٹھیک بات نہیں ہے ۔کل تک تو میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی بھی رد عمل نہیں دیا تھا تاہم اب کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کریں گے۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ ایک نجی کمپنی سے کروائی جاتی ہے ،جس میں بورڈ بھی شراکت دار ہے۔گزشتہ سال دبئی میں کھیلے جانے والی سیریز میں بھی جرسی میں بھی سبز رنگ کی لائن گردن کے پچھلے حصے سے غائب تھی۔بورڈ کے مطابق آفیشل کٹ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوتی ہی رہتی ہیں ،تاہم بورڈ کو ان تبدیلیوں پر ملے جلے رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑتا رہا ہے ۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں آج کل کٹ کا بیک کلر کریم ہے جبکہ فرنٹ آف وائٹ ہے جبکہ تجزیہ کار ٹیسٹ کرکٹ میں سفید رنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News