April 5, 2018-Entertainments

سری لنکن صحافی کا شعیب ملک اور شاہین آفریدی کی عمروں بارے ٹویٹ،ثانیہ مرزا شوہرکی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئیں ہیں،قومی ٹیم کے نوعمر کھلاڑی سے میاں جی کی عمر کے موازنہ پرثانیہ نے سری لنکا کے اسپورٹس صحافی کا منہ بند کرادیا۔جمعرات کو صحافی ڈینئیل الیگزینڈرنے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’کرکٹرز شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی دونوں پاکستان الیون میں کھیل رہے ہیں،شاہین شاہ 6 اپریل 2000 کو پیدا ہوئے جبکہ شعیب ملک نے اپنا انٹرنیشل ڈیبیو 14 اکتوبر 1999 میں کیا تھا ‘‘۔

عمروں کے اس موازنے پر شعیب ملک کی اہلیہ فورا ان کی مدد کیلئے میدان میں آ گئیں۔ثانیہ مرزا نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’کم آن،میرے شوہر ابھی تک ایک اسپرنگ چکن ہیں‘‘۔اسپرنگ چکن کی اصطلاح نوجوان لڑکوں کیلئے استعمال ہوتی ہے،اور ثانیہ نے مشرقی بیوی کا ثبوت دیتے ہوئے یہی باور کرایا کہ ’’ابھی تو شعیب جوان ہیں‘‘

Like Our Facebook Page

Latest News