April 5, 2018-Entertainments

بھارت میں انصاف کے نام پر کھلم کھلا مذاق

بھارت میں انصاف کے نام پر کھلم کھلا مذاق کرتے ہوئے سلمان خان کو اسی جیل میں ڈال دیا گیا جہاں ان کا جانی دشمن بھی قید ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ نایاب ہرن کے شکار کیس میں سزا پانے والے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جس جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس جیل میں پہلے ہی خطرناک قیدی موجود ہیں۔سلمان خان کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد جودھ پور کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ اسی جیل میں سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص بھی قید ہے۔ سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا لارینس بشنوئی نامی شخص بدنام زمانہ گینگسٹر ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گینگسٹر کیساتھ ہی جیل میں رکھنے کے باعث سلمان خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News