April 5, 2018-Entertainments

شعیب ملک کی اصل عمر کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا دلچسپ دعوی

 پاکستان اور ونڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس میں پاکستان نے ونڈیز کو کلین سویپ کیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانیوالی اس سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی ٹیم نے پی ایس ایل میں شاندار کاکردگی دکھانے والے تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا، جس میں حسین طلعت ،آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو پیدا ہوئے جبکہ پاکستان کی سینئر کھلاڑی شعیب ملک 14 اکتوبر 1999 میں پاکستان کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ اس بات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا جب ایک صارف نے یہ بات شیئر کی تو شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر کی حمایت میں میدان میں آ گئیں ۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ کم آن میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں اور ساتھ میں ماشااللہ بھی کہا۔اس دلچپ امر کو دیکھ کر آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ۔

Like Our Facebook Page

Latest News