April 4, 2018-Entertainments

آج تک اداکارہ میرا کے علاوہ کسی نے میرا درد محسوس نہیں کیا، میرا سے بھیک میں دس درہم ملنے کے بعد فقیر جذباتی ہو گیا

معروف اداکارہ میرا ویسے تو اپنے چٹ پٹے بیانات اور اپنی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اب ایک بار پھر میرا میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں جب میرا نے ایک فقیر کو ایک نہیں دو نہیں بلکہ پورے 10 درہم  دے دئیے۔فقیر کا درہم پکڑتے ہی خوشی سے برا حال ہو گیا۔فقیر کا کہنا ہے کہ آج تک کسی نے اس کا درد نہیں سمجھا لیکن میرا نے اس کا درد محسوس کیا۔

فقیر کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے آلو قیمہ کھائے گا۔جب فقیر سے پوچھا گیا کہ اگر میرا آپ سے شادی کریں تو آپ ان کی آفر قبول کریں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے فقیر کا کہنا تھا کہ میں نے شادی تو نہیں کرنی لیکن میری دعا ہے کہ االلہ میرا جی کے اوپر چلنے والا کیس ختم کر دیں۔یاد رہے اس وقت اداکارہ میرا پر تکذیب نکاح کا کیس چل رہا ہے۔م

Like Our Facebook Page

Latest News