March 31, 2018-Entertainments

معروف اینکر ثنا مرزا کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ رابعہ انعم کے بعد اب انہوں نے بھی شادی کرلی ہے، دولہا کیسا ہے ؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں

 نجی ٹی وی سے وابستہ معروف اینکر پرسن ثنا مرزا نے بھی شادی کرلی ہے، ان کی شادی کی چند ایک تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے بطور نیوز کاسٹر کیریئر کا آغاز کرنے والی ثنا مرزا ان دنوں 92 نیوز میں پروگرام ہوسٹ کر رہی ہیں۔ صحافت کا طویل تجربہ رکھنے والی ثنا مرزا پی ٹی وی کے سابق سربراہ اور صحافت کے بڑے نام یوسف بیگ مرزا کی صاحبزادی ہیں ۔ ثنا مرزا کی شادی خانہ آبادی کی تقریب جمعہ کے روز اسلام آبادمیں ہوئی جس میں شعبہ صحافت سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جیو نیوز کی پروگرام ہوسٹ رابعہ انعم اور نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے بھی حال ہی میں شادی کی ہے۔ عائشہ خالد شادی کے بعد صحافت کو خیر باد کہہ چکی ہیں جبکہ رابعہ انعم اپنا پروگرام ’ لیکن‘ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News