March 29, 2018-Entertainments

یہ لڑکی بالی ووڈ میں بہت زیادہ مشہور ہونے والی ہے، لیکن یہ ہے کون؟ جانئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ووڈا فون اور رِگلے چیونگم کے اشتہارات سے شہرت پانے والی برطانوی نژاد بھارتی لڑکی بنیتا سندھو بالی ووڈ کے ہیرو ورون دھون کے مدمقابل جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 20سالہ طالبہ بنیتا نے ووڈا فون کے جس اشتہار میں کام کیا اسے بھارت میں 4کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ یہ اشتہار بالی ووڈ کے ایک ڈائریکٹر کی نظروں سے گزرا اور انہوں نے بنیتا کو اپنی نئی فلم”اکتوبر“ کی ہیروئن کے طور پر منتخب کر لیا جو آئندہ ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بنیتا سندھو کنگز کالج لندن میں انگلش لٹریچر کی طالبہ ہیں ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ”میں بچپن سے ہی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کی شوقین تھی اور میری خواہش ہوتی تھی کہ میں بھی ان کا حصہ بنوں۔ 10سال کی عمر میں ہی میں نے اپنی والدہ کو بتا دیا تھا کہ میں بڑی ہو کر اداکارہ بنوں گی۔خوش قسمتی سے میری والدہ نے میری اس خواہش کو سنجیدگی سے لیا اور میرے لیے ایک ایجنٹ تلاش کیاجس نے مجھے چیونگم کے اشتہار میں کام دلایا۔ یہی اشتہار میری شہرت کا باعث بنا اور میں بالی ووڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔“

Like Our Facebook Page

Latest News