March 27, 2018-Entertainments

دوست کی شادی پر ماہرہ خان نے ایسا لباس پہن کر ڈانس کردیا کہ ویڈ یو دیکھ کر آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہے اور جب انہوں نے سرحد پار جا کر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے فن کا جلوہ دکھا یا تو بھارتی بھی ان کی شخصیت کے مداح بن گئے ۔ایک بچے کی طلاق یافتہ ماں اور اداکارہ ماہرہ خان نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈ یا پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ،کچھ عرصہ قبل ان کی بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جسے دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا جبکہ ماہرہ خان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے ۔

اداکارہ کی ایک اور ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں و ہ کسی دوست کی شادی پر ڈانس کر رہی ہیں ،ان کے مداحوں نے اس پرفارمنس پر ماہرہ خان کو خوب داد دی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں ڈانس فلور پر مشہور زمانہ گانے ”کالی تیری چوٹی ہے پراندہ تیرا لال نی“پر ڈانس کر رہی ہے ۔اس موقع پر ماہرہ خان نے سلور رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ڈانس میں بھی کچھ دشواری پیش آئی اور وہ ڈانس کے دوران بار بار اپنی ساڑھی کو ٹھیک کرتی رہیں ۔

Like Our Facebook Page

Latest News