March 23, 2018-Entertainments

پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست، جیت کی خوشی میں ماہرہ خان نے ایسی حرکت کردی کہ ان کی اپنی والدہ ہی ناراض ہوگئیں کیونکہ۔۔۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی کی فتح پر اپنی ہی صاحبزادی سے 'ناراض' ہوگئیں۔ویسے تو ماہرہ خان کراچی کی شہری ہیں لیکن پی ایس ایل 3 میں وہ پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ہیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

دوسری جانب ماہرہ اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر کافی خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کی طرح پی ایس ایل 3 کی بھی فاتح ٹیم قرار پائے گی۔ممکنہ طور پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 3 کے فائنل میچ میں ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔

Like Our Facebook Page

Latest News