March 9, 2018-Entertainments

سری دیوی ،ارجن کپور ،ایک پیغام سے سوتیلے رشتے سے کڑواہٹ ختم

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ان کے سوتیلے بیٹے اور بالی ووڈ ایکٹررارجن کپور نے اپنی سوتیلی ماں کیلئے انتہائی جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔سری دیوی بالی ووڈ پروڈیوسربونی کپور کی دوسری بیوی تھیں جبکہ بونی کپور کی پہلی بیوی سے ان کے دو بچے اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔سری دیوی اور بونی کپور کی شادی کے بعد ارجن کپور نے سری دیوی کو کبھی اپنی والدہ نہیں مانا۔

یہاں تک کہ تمام وقت انہوں نے سری دیوی سے حد درجہ نفرت کا اظہارکیا جبکہ سری دیوی کی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کو بھی کبھی اپنی بہن کا درجہ نہیں دیا تاہم سری دیوی کی موت کے بعد نفرت کی یہ برف پگھل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 10 روز قبل دبئی میں زندگی کی بازی ہارنے والی’ چاندنی ‘کی موت پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے دنگ رہ گئے وہیں ارجن کپور بھی اپنی سوتیلی ماں کی موت پر حیرت رہ گئے۔ موت کے 10 روز بعد ارجن نے انسٹاگرام پر ان کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا-

Like Our Facebook Page

Latest News