March 7, 2018-Entertainments

شادی کے بعد انوشکا شرماکی پہلی فلم باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے میں ناکام 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کی شادی کے بعدپہلی فلم ’’پری‘‘ باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے میں ناکام ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطا بق ویرات کے ساتھ شادی کرکے انوشکا کے ’’پیا گھر ‘‘ سودھا نے کے بعد ان کی پہلی فلم ’’پری‘‘ 2مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی لیکن بد قسمی سے ان کی یہ فلم باکس آفس پرخاطر خواہ کامیابی سمیٹنے میں ناکام ہوگئی اور فلم نے محض پہلے 4 دنوں میں 15 کروڑ بھارتی روپوں کا بزنس کیا ہے۔فلم مجموعی طور پر سستی ہونے کی وجہ سے منافع میں ہی جائے گی لیکن یہ سب کچھ ٹی وی رائٹس، سیٹلائٹ رائٹس، ڈیجیٹل رائٹس اور میوزکل رائٹس کی آمدنی ملا کر کہا جائے گا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسری طرف ’پیار کا پنچ نامہ‘ کی ٹیم کی فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘نے زبردست بزنس کیا ہے اور اس نے صرف اپنے دیس میں 65 کروڑ کمالیے ہیں۔’ویرے کی ویڈنگ‘ پہلے3 دن میں 4 کروڑ بھی نہیں کماسکی جبکہ بالی وڈ کے ’بجرنگی بھائی جان‘ اب چین میں دھوم مچارہے ہیں۔سلمان خان کی فلم نے پہلے 3 دن میں 100 کروڑ پاکستانی روپے کمائے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News