March 7, 2018-Entertainments

اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانے کا حکم

لاہور( ویب ڈیسک) فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ کا حکم دے دیا۔عدالت نے متعدد بار عتیق الرحمان کی شہادت پر میرا کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی۔

مسلسل عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کو جولائی 2009 میں چیلنج کیا تھا۔

Like Our Facebook Page

Latest News