March 5, 2018-Entertainments

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بھی جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کے ہاں سروگیسی عمل یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں ہیں۔
سنی لیون نے فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ فلم نگری میں اپنی شناخت بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی بناسکی ہیں۔
اداکارہ اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ سال 21 ماہ کی ایک بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشاکور ویبر رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی اور بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام عاشر سنگھ اور نوح سنگھ رکھے ہیں۔
اداکارہ نے شوہر ڈینیل ویبر، لے پالک بیٹی نشا کور ویبر اور دونوں جڑواں بچوں کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں 21 جون 2017 کو پتہ چلا کہ وہ بہت جلد 3 بچوں کے والدین بن جائیں گے اور اب ہمارا خاندان نشا کور ویبر، عاشر سنگھ اور نوح سنگھ کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جڑواں بچے کچھ دن قبل دنیا میں آئے لیکن ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی سالوں سے بسے ہوئے تھے۔اداکارہ کے ہاں بچوں کی پیدائش کا عمل سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے ہوا ہے جس کی تصدیق خود انہوں نے ٹوئٹر پر کی ہے۔
یاد رہے کہ سنی لیون سروگیسی عمل کے ذریعے ماں بننے والی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جب کہ ان سے قبل شاہ رخ خان، تشار کپور سمیت کئی اداکار اسی عمل سے باپ بنے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News