March 1, 2018-Entertainments

سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی میک آرٹسٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

معروف اداکارہ سری دیوی کو آخری بار میک کرنے والی میک آرٹسٹ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت دبئی کے ہوٹل میں ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت باتھ روم ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔سری دیوی کی آخری رسومات بھارت میں ادا کی گئیں۔اور انہیں ایک دلہن کی طرح تیار کیا گیا۔

اداکارہ سری دیوی کو آخری بار میک اپ کرنے والی نور جہاں انصاری نے بتایا کہ جب ہم سری دیوی کا آخری بار میک کر رہے تھے تب اداکارہ رانی مکھر جی بھی ہمارے ہمراہ تھیں۔سری دیوی کو بندیا اور لپ اسٹک بہت پسند تھی۔اس لئے ان کو لال بندیا اور لپ اسٹک لگائی۔اور سری دیوی کو ساؤتھ انڈین جیولری بھی بہت پسند تھی۔اس لئے ہم نے انہی کی خریدی ہوئی جیولری سے منتخب کی ہوئی جیولری ان کو پہنائی۔
نور جہاں کا کہنا تھا کہ عام طور پر ان کے میک اپ میں ایک گھنٹہ لگتا تھا لیکن آخری میک اپ کرنے میں صرف پانچ منٹ لگے۔اور صرف پانچ منٹ میں میک اپ اس لئے نہیں ہوا کہ میں نے کوئی جلد بازی کی بلکہ ان کا آخری میک اپ اس لئے جلدی ہو گیا کیونکہ سری دیوی نے ہمیں ٹوکا نہیں۔کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہو چکی تھیں۔نور جہاں نے بتایا کہ سری دیوی کو آخری بار میک اپ کرتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔جب کہ ان کو آخری بار جو ساڑھی پہنائی گئی وہ اداکار انیل کپور اور رانی مکھر جی نے خریدی تھی۔یاد رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال 55برس کی عمر میں ہوا ۔

Like Our Facebook Page

Latest News