March 1, 2018-Entertainments

انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی پریا وریئر نے سری دیوی کی موت پر ایسا کام کردیا کہ ایک مرتبہ پھر ہر کسی کا دل جیت لیا

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری ہی دکھ کا اظہارکررہی ہیں اور وہیں راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا واریئر بھی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت پر انتہائی افسردہ ہو گئی ہیں تاہم انہوں نے سری دیوی کو ویڈیو پیغام جاری کر کے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری دیوی کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارتی میڈیا میں مسلسل چار روز تک کوئی اور خبر جگہ ہی نہ بنا پائی اور اس دوران مسلسل اداکارہ کی موت کی وجوہا ت سامنے لانے کی کوشش کی جاتی رہی تاہم دبئی پولیس نے پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث موت واقع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کیس کو بند کر دیا جس کے بعد ان کی باڈی کو بھارت پہنچایا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی ۔

ایسے موقع پر پریا واریئر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ سن کر بہت بڑا جھٹکا لگا کہ میری پسندیدہ اداکارہ سری دیوی اب نہیں رہیں لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ‘۔اس کے علاوہ پریا وارئیر نے اداکارہ کو شارخ خان کی فلم کا گانا ’کبھی الوداع نہ کہنا ‘ گا کر خراج تحسین پیش کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پریا وارئیر شاندار اداکاری کے ساتھ ماہر گلوکارہ بھی ہیں اور ان کی آواز بھی انتہائی خوبصورت ہے ۔

Like Our Facebook Page

Latest News