March 1, 2018-Entertainments

سری دیوی کی موت قتل قرار

  بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، ہفتہ 24 فروری کی رات یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئیں مگر اداکارہ کی فرانزک رپورٹ نے اس خبر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی۔

Like Our Facebook Page

Latest News