February 28, 2018-Entertainments

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی شروع، پورا شہر اُمڈ آیا

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کا آغاز ہو چکا ہے۔ سری دیوی کی میت کو ایک دلہن کی طرح سجا کر سُرخ ساڑھی میں تیار کیا گیا۔ سری دیوی کی میت کو سلبریشن ہال میں رکھا گیا جہاں شوبز ستاروں نے ان کا آخری دیدار کیا۔ ان کی میت کو ایک ٹرک میں رکھ کر ممبئی کی گلیوں سے گزار کر شمشان گھاٹ لایا گیا ، اس موقع پر ٹرک میں سری دیوی کے شوہر بونی کپور، ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور اور سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

سری دیوی کے آخری دیدار کے لیے شوبز ستاروں سمیت پورا شہر اُمڈ آیا ۔ کسی نے ہاتھ میں بینرز اُٹھا رکھے تھے تو کوئی سری دیوی کی تصویر ہاتھ میں لیے آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ انہیں رخصت کرنے کے لیے موجود تھا۔ شمشان گھاٹ آمد پر سری دیوی کو بھارتی جھنڈے میں لپیٹا گیا اور انہیں قومی اعزاز بھی دیا گیا۔شمشان گھاٹ میں سری دیوی کے شوہر ، ان کی بیٹیاں ، ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی موت ہفتہ کی شب ہوئی جس کے بعد آج ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News