February 28, 2018-Entertainments

بھارتی قونصلیٹ کو سری دیوی کی میت حوالگی کا اجازت نامہ مل گیا،تحقیقات کا حیرت انگیز ڈراپ سین،موت کی حتمی وجہ بالاخر منظر عام پر آگئی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی میت بھارت لے جانے کے لئے دبئی پولیس کی جانب سے ان کے خاندان کو حوالگی کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا کہ پولیس نے سری دیوی کی میت حوالگی کا اجازت نامہ قونصلیٹ اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور کے حوالے کردیا۔سری دیوی کی میت بھارت لے جانے کی اجازت کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچا دی گئیہے جہاں سے میت کو بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لے جایا جائے گا۔اداکار

کی آخری رسومات ممبئی میں ہی ادا کی جائیں گی جس میں شرکت کیلئے بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد مرحومہ کے دیور انیل کپور کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پولیس پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر ڈوبنے کو قرار دیا ہے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات بھی بند کر دی گئی ہے۔

Like Our Facebook Page

Latest News