February 27, 2018-Entertainments

سری دیوی کی میت ممبئی پہنچا دی گئی

الی ووڈ کی معروف ادا کارہ سری دیوی کی میت کو ممبئی پہنچا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے سری دیوی کی پراسرار موت کی تحقیقات بندکر کے قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد سری دیوی کی لا ش کو ورثا کے حوالے کردیا تھا جبکہ مکیش امبانی نے سری دیوی کی میت کو بھارت لانے کیلئے خصوصی طیارہ دبئی بھیج دیا تھا جس کے ذریعے اداکارہ کی باڈی بھارت کے شہر ممبئی پہنچ گئی ہے جہاں ان کے مداحوں سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کی تمام شخصیات موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ 24 فروری کو سری دیوی کی دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل میں باتھ ٹب میں موت ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News