February 27, 2018.Entertainments

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو موت کی خبر کرن جوہر نے دی تو وہ۔۔۔“ فلم کی شوٹنگ میں مصروف جھانوی کپور کو ماں کی موت کی خبر ملی تو کیا ہوا؟ تفصیلات نے سب کو پریشان کر دیا

 سری دیوی کی اچانک موت نے پورے بھارت کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے الفاظ میں دکھ کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔سری دیوی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور کیساتھ دبئی گئی تھیں جہاں ان کی موت ہو گئی لیکن ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ”دھڑک“ کی شوٹنگ میں بہت مصروف تھیں جسے کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں، اس وجہ سے وہ دبئی نہ جا سکیں۔

وہ اپنی شوٹنگ کے باعث ممبئی میں ہی رہیں اور جب یہ خبر پھیلی تو فلم کی شوٹنگ تو منسوخ کر دی گئی مگر جھانوی کپور کو کسی نے یہ خبر نہ دی۔ کرن جوہر وہ شخص تھے جنہوں نے جھانوی کپور کو ان کی والدہ کی موت کے بارے میں بتایا۔ پہلے تو وہ یقین ہی نہ کر پائیں لیکن جب انہیں تصدیق ہو گئی تو وہ فلم کے سیٹ پر ہی بے ہوش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق جب انہیں ہوش آیا تو وہ دھاڑیں مار مار کر بچوں کی طرح رونے لگیں۔کرن جوہر نے جھانوی کپور کو حوصلہ دیا اور اپنے ساتھ انیل کپور کی رہائش گاہ پر لے گئے۔

Like Our Facebook Page

Latest News