February 27, 2018.Entertainments

سری دیوی کی موت پر بھارتی ٹی وی چینل نے ایسی شرمناک ترین حرکت کر ڈالی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ،وہ کام کر دیا جو کسی کی موت پر کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات بند کرتے ہوئے لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے تاہم بھارتی میڈیا میں سری دیوی کی موت کے حوالے سے انتہائی عجیب و غریب قسم کی رپورٹنگ کی گئی ہر بھارتی صحافی ہی سری دیوی کا کیس سالو کرنے کیلئے انوسٹی گیشن انچار ج بنا ہوا ہے ،جس پر بھارتی شہری آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور غیر ذمہ دارنہ رپورٹنگ پر میڈیا کے نمائندوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری دیوی کی موت دبئی میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ہر طرف ’باتھ ٹب ‘کا ڈیرہ ہے اور ہر کوئی سری دیوی کی موت کے معمے کو حل کرنے کیلئے لگا ہوا ہے اور عوام سے سوالات کیے جارہے ہیں یہاں تک کہ ایک صحافی نے تو اس پر ایک رپورٹ بنائی اور خود باتھ ٹب میں لیٹ کر رپورٹنگ شروع کر دی ۔
بھارتی ٹیلگو ٹی وی چینل ’ماہا نیوز ‘کے کرائم بیورو کے چیف گلابی رنگ کے باتھ ٹب کے ساتھ کھڑے ہوئے اور عوام سے سوال کیا کہ ”کیا سری دیوی یہاں سے سلپ ہوئیں اور سیدھی باتھ ٹب میں گر گئیں یا پھر وجوہات کچھ اور ہیں “،پھر اس نے دعویٰ کیا کہ جو باتھ ٹب سری دیوی استعمال کر رہی تھیں وہ کم از کم تین فٹ اونچا اور دو فٹ لمبا تھا (پریشان نہ ہوں ہم بھی اسی کشمکش کا شکار ہیں )اور یہاں پر بھی ویسا ہی ایک ٹب موجود ہے جس میں سری دیوی کی موت ہوئی ۔ پھر رپورٹر نے چھلانگ لگائی اور ٹب کے اندر داخل ہو گیا اور لیٹ گیا ،اس نے لوگوں کو بتایا کہ اس طرح سری دیوی کی موت ناممکن سی بات ہے اور اگر وہ چاہتی تو با آسانی اس ٹب سے باہر نکل سکتی تھیں ۔اس نے سوالات اٹھائے کہ ’کیا کسی نے سری دیوی کو ڈبویا ہے ؟‘۔
صرف یہی نہیں بلکہ تقریبا پورے بھارتی میڈیا میں باتھ ٹب کا چرچہ چل رہاہے اور ہر چینل سکرین پر ٹب میں سری دیوی کی لیٹی ہوئی تصویر دکھا رہاہے اور رپورٹنگ کرنے میں مصروف ہے جس پر سوشل میڈیا صارفن آگ بگولہ نظر آ رہے ہیں۔

Like Our Facebook Page

Latest News